|
|
فائل فوٹو
کراچی میں چند گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 5 افراد زخمی بھی ہوئے، ناتھا خان گوٹھ میں گھر میں فائرنگ سےایک شخص جاں بحق ہوا، ناظم آباد ایک نمبر پر گھر میں فائرنگ سے ایک شخص جان کی جان چلی گئی۔
شاہ لطیف ٹاؤن زکریا چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
اختر کالونی گلی نمبر 7 میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا، پورٹ قاسم کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا، گلشن معمار گیٹ نمبر 2 کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی ایریا بلاک ون میں گھر میں فائرنگ سے خاتون زخمی ہوئی، جبکہ کلفٹن بلاک سیون میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ |
|