|
|
کراچی میں تحریک انصاف کا جلسہ اب تک شروع نہیں ہو سکا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کیماڑی اور بلدیہ سمیت کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے اپنے قافلے کے ہمراہ مزار قائد پہنچے ہیں۔
باغ جناح کے قریب پی ٹی آئی کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان آنکھ مچولی چلتی رہی، گرومندر سمیت جلسہ گاہ کے اطراف مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراؤ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
نمائش چورنگی کے قریب پولیس نے کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا، 30 سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
پیپلز چورنگی، مزارِ قائد، خداداد کالونی، گرو مندر اور نمائش سمیت مختلف سڑکوں کی بندش سے شہر میں ٹریفک کا نظام متاثر ہوگیا۔
مختلف سڑکوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی جبکہ ٹریفک پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ شہر میں کہیں بھی ٹریفک جام نہیں ہے۔
اس سے قبل چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت بدمزگی پیدا نہ کرے،اچھےماحول کو چلنے دیں، جلسہ کسی کے خلاف نہیں بلکہ اپنے حقوق کیلئے ہوگا۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ این او سی موجود ہے، جلسہ ہر صورت ہوگا۔ |
|