Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 95|Reply: 0

ہرنیا کیا ہے؟ روزمرہ کی وہ عادتیں جو ہرنیا کے خطرے کو بڑھا سکتی ہیں

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193697
Post time The day before yesterday 16:13 | Show all posts |Read mode
  ---فائل فوٹو  

ہرنیا اس وقت جسم کے اندر پیدا ہوتا ہے جب جسم کا کوئی اندرونی عضو یا ٹشو کمزور پٹھے یا جھلی کے حصے سے باہر کی طرف آ جاتا ہے۔  

یہ مسئلہ عموماً پیٹ یا ران کے حصے میں زیادہ تر پیدا ہوتا ہے، ابتدا میں اس کی علامات اتنی ہلکی ہوتی ہیں کہ اکثر لوگ اسے عام پٹھوں کا کھچاؤ یا تھکن سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں مگر وقت کے ساتھ ساتھ یہ درد اور تکلیف میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

ہرنیا کی اقسام

عام طور پر پائے جانے والے ہرنیا میں انگونل ہرنیا (ران یا گروئن)، امبلیکل ہرنیا (ناف کے قریب)، انسیژینل ہرنیا (پرانے آپریشن کے مقام پر)، ہائی ایٹل ہرنیا (معدے کا اوپری حصہ سینے کی طرف جانا) شامل ہے۔

ماہرین کے مطابق ہرنیا خودبخود ٹھیک نہیں ہوتا اور علاج نہ کروانے کی صورت میں وقت کے ساتھ بڑھتا رہتا ہے۔

روزمرہ کی وہ سرگرمیاں جو ہرنیا کا خطرہ بڑھاتی ہیں

روزمرہ کے کئی کام ہرنیا کا سبب بن سکتے ہیں جیسے کہ بغیر درست طریقے کے بھاری وزن اٹھانا، اچانک مڑنا، سخت ورزش کرنا یا مسلسل کھانسی (خصوصاً تمباکو نوشی یا پھیپھڑوں کے مریضوں میں)۔

اسی طرح وہ ملازمتیں جن میں مسلسل کھڑا رہنا، جسمانی مشقت یا بار بار وزن اٹھانا شامل ہو، ہرنیا کے خطرے کو بڑھا دیتی ہیں۔  

دوسری جانب، بیٹھے رہنے والی طرزِ زندگی بھی پیٹ کے پٹھوں کو کمزور کر دیتی ہے جو ہرنیا کی ایک بڑی وجہ بن سکتی ہے۔

اہم علامات جنہیں نظرانداز نہ کریں

ران یا پیٹ میں ابھار، کھڑے ہونے، جھکنے یا وزن اٹھانے پر درد، متاثرہ حصے میں بھاری پن یا دباؤ، جسمانی سرگرمی کے بعد درد میں اضافہ اور لیٹنے پر ابھار کا کم ہو جانا (ابتدائی مرحلے میں)۔

خطرناک علامات

اچانک شدید درد، ابھار پر لالی یا شدید درد، متلی یا قے، ہرنیا کا سخت ہو جانا یا اندر واپس نہ جانا، ایسی صورت میں فوری طبی امداد ضروری ہے۔

بروقت علاج کیوں ضروری ہے؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ علاج میں تاخیر سے ہرنیا بڑا ہو جاتا ہے جس سے سرجری پیچیدہ اور صحت یابی کا وقت طویل ہو سکتا ہے۔  

ابتدائی مرحلے میں علاج کروانے سے پیچیدگیوں سے بچا جا سکتا ہے اور جدید، کم تکلیف دہ طریقوں سے علاج ممکن ہو جاتا ہے۔

لیپرواسکوپک ہرنیا سرجری کے فوائد

لیپرواسکوپک سرجری میں چھوٹے کَٹس کے ذریعے کیمرے اور جدید آلات استعمال کیے جاتے ہیں۔ اس کے فوائد میں کم درد، کم نشان، جَلد صحت یابی، اسپتال میں کم قیام اور روزمرہ زندگی میں تیزی سے واپسی شامل ہے۔







نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 12:06 GMT+5 , Processed in 0.049698 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list