|
|
---فائل فوٹو
آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف افواجِ پاکستان کی زمینی اور فضائی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاک افواج نے افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں کارروائی کرتے ہوئے خوگانی بیس کو تباہ کر دیا۔
آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کیخلاف مؤثر کارروائیاں جاری
پاک افواج فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو مؤثر انداز میں نشانہ بنا رہی ہیں
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کو مختلف محاذوں پر پسپائی کا سامنا ہے، آپریشن اپنے مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا۔
سیکیورٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں طے شدہ اہداف کے مکمل حصول تک جاری رہیں گی۔ |
|