لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی مجرمانہ جارحیت پر شمالی اسرائیل میں 3 اسرائیلی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیروت سے جاری ہونے والے ایک بیان میں حزب اللّٰہ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے درجنوں لبنانی شہروں اور قصبوں پر حملہ کیا۔
ہتھیار نہیں ڈالیں گے، اسرائیل جنگ بندی کرے، حزب اللّٰہ
حزب اللّہ سربراہ نے کہا کہ اسرائیل فوری جنگ بندی کرے، ہم ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم نے شمالی اسرائیل کے رامات ڈیوڈ ایئر بیس، میرون بیس کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔
حزب اللّٰہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں پر بھی اسرائیلی بیس کو راکٹ سے نشانہ بنایا گیا ہے۔