سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹی20 ورلڈ کپ 2026ء میں بھارت کے امکانات کے بارے میں ایک تازہ پیش گوئی کی ہے۔
عامر نے نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر میں کرکٹ کے نقطۂ نظر سے تجزیہ کروں تو بھارت اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہا، ان کا فیلڈنگ کا معیار دیکھیں، انہوں نے کم از کم 3 سے 4 کیچ ڈراپ کیے اور میدان میں غلطیاں کیں۔
احمد شہزاد اور محمد عامر نے کھلاڑیوں پر 50، 50 لاکھ جرمانے کو ناکافی قرار دے دیا
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں پر 50 لاکھ روپے جرمانہ کم ہے، زیادہ ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہر بولر، سوائے جسپریت بمرا کے رنز دے رہا ہے، میرے خیال میں بھارت ابھی بھی ٹورنامنٹ میں ہاٹ فیورٹ نہیں ہے، بھارت ایک بولر کی طاقت پر کھیل رہا ہے۔
عامر کے مطابق بھارتی ٹیم کی کمزوریاں واضح ہیں، چاہے کچھ کھلاڑی شاندار کارکردگی دکھا رہے ہوں۔