Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 776|Reply: 0

جنوبی افریقہ: شوہروں کو بیویوں کا خاندانی نام اختیار کرنے کی اجازت

[Copy link]

1727

Threads

0

Posts

5185

Credits

论坛元老

Credits
5185
Post time Yesterday 19:21 | Show all posts |Read mode
  
فائل فوٹو

جنوبی افریقہ کی سب سے بڑی عدالت نے ایک تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے شوہروں کو اپنی بیویوں کا خاندانی نام (Surname) اختیار کرنے کی اجازت دے دی۔

فیصلے میں عدالت نے کہا کہ 1992ء کا موجودہ Births and Deaths Registration Act صرف خواتین کو شادی کے بعد نام تبدیل کرنے کی اجازت دیتا ہے، مردوں کو نہیں۔ عدالت نے اس قانون کو ’نوآبادیاتی دور کی باقیات‘ اور ’صنفی امتیاز‘ قرار دے کر کالعدم قرار دے دیا۔

عدالتِ عظمیٰ نے صدر سیرل راما فوسا اور پارلیمان کو ہدایت دی کہ وہ آئندہ دو سال کے اندر اس قانون کو نئے فیصلے کے مطابق اپ ڈیٹ کریں۔   
ایسے ممالک جہاں شادی کے بعد خواتین کو نام تبدیل کرنے کی اجازت نہیں

اگرچہ دنیا بھر میں یہ ایک عام رواج ہے کہ خواتین شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کرلیتی ہیں اور اپنے والد یا خاندانی نام کے بجائے اپنے نام کے ساتھ شوہر کا نام استعمال کرتی ہیں۔    

یہ مقدمہ 2024ء میں دو شادی شدہ جوڑوں نے دائر کیا تھا جنہوں نے محکمہ داخلہ کے خلاف صنفی امتیاز کا الزام لگایا تھا، ایک جوڑا دونوں کے نام کو ملا کر ہائبرڈ (Hyphenated surname) رکھنا چاہتا تھا، جبکہ دوسرے میں شوہر اپنی بیوی کا خاندانی نام اختیار کرنے کا خواہش مند تھا۔

فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث چھڑ گئی، کچھ حلقوں نے اسے جنوبی افریقہ میں صنفی مساوات کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا جبکہ دیگر نے اسے روایتی اقدار کے خلاف اقدام قرار دیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-10-11 04:04 GMT+8 , Processed in 0.045881 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list