|
— فائل فوٹو
امریکا کے مشہور تفریحی پارک ڈزنی لینڈ کے بھوت بنگلے کے دورے کے دوران خاتون کی موت ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈزنی لینڈ کے ہینٹیڈ مینشن کا دورہ کرنے کے لیے آنے والی 60 سالہ خاتون دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ پیر کی شام پیش آیا، خاتون ڈزنی لینڈ کے بھوت بنگلے کی سواری کر رہی تھیں کہ اچانک سواری سے اُتری اور فوراً بے ہوش ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈزنی لینڈ سیکیورٹی کے عملے نے پیرا میڈیکس کے آنے تک خاتون کو سی پی آر دیا، تاہم اسپتال منتقلی کے دوران خاتون نے راستے میں دم توڑ دیا۔
تفریحی پارک کے حکام کے مطابق اس حادثے کے بعد مذکورہ سواری کو دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے، سواری میں کسی قسم کی تکنیکی خرابی ظاہر نہیں ہوئی اور یہ حادثہ میڈیکل ایمرجنسی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کی موت کی اصل وجہ کا حتمی فیصلہ پوسٹ مارٹم اور مزید طبی معائنے کے بعد کیا جائے گا۔ |
|