|
پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کی دوسرےروز بھی قذافی اسٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ کے لیے تیاریاں جاری رہیں، کھلاڑیوں نے دوپہر کے وقت ٹریننگ میں حصہ لیا۔
قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے تیاریاں جاری ہیں، دونوں ٹیموں نے دوسرے روز دوپہر میں ٹریننگ میں شرکت کی۔
3 گھنٹے تک جاری رہنے والی پریکٹس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بھرپور مشقیں کیں، شاہین آفریدی، حسن علی اور خرم شہزاد نے اسکوائر کی پریکٹس پچ پر بیٹرز کا خوب امتحان لیا۔
بابر اعظم، شان مسعود اور عبداللہ شفیق نے فاسٹ بولرز کے ساتھ ساتھ اسپن بولرز کے خلاف بھرپور پریکٹس کی، کوچز نے بیٹنگ کے ساتھ کھلاڑیوں کو فیلڈنگ کی بھی ٹریننگ کرائی۔
دوسری جانب جنوبی افریقی ٹیم نے بھی خوب مشقیں کیں، اُن کے فاسٹ بولرز نے بھی اسکوائر کی پچ پر پریکٹس کی۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں ہفتے کو صبح کے سیشن میں ٹریننگ کریں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 12 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ |
|