Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 27|Reply: 0

چینی و امریکی صدور کی ملاقات کے بعد امریکا کا چین پر 10 فیصد ٹیرف کم کرنے کا اعلان

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178254
Post time 2025-10-30 15:50:55 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

امریکا نے چین پر 10 فیصد ٹیرف کم کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بوسان میں ہونے والی چینی و امریکی صدور کی اہم ملاقات کے بعد امریکا نے چین پر 10 فیصد ٹیرف کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین پر ٹیرف 57 سے کم ہو کر 47 فیصد ہو جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم بلیک ویل چپس کے بارے میں بات نہیں کر رہے ہیں، تمام نایاب معدنیات کے معاملات طے پا گئے، نایاب معدنیات کے معاملات میں مزید رکاوٹیں نہیں ہیں جبکہ سویابین کی خریداری فوری طور پر شروع ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ چینی صدر سے ملاقات میں بہت سارے فیصلے کیے گئے۔ ان کے ساتھ ملاقات بہت اچھی رہی۔ آئندہ سال اپریل میں چین کا دورہ کروں گا، میرے دورہ چین کے بعد چینی صدر امریکا آئیں گے۔

ٹرمپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم چینی صدر کے ساتھ یوکرین کے معاملے پر مل کر کام کرنے جا رہے ہیں تاہم چینی صدر سے تائیوان کے معاملے پر بات چیت نہیں ہوئی۔

امریکی صدر نے چینی ہم منصب سے جنوبی کوریا میں ہونے والی اہم ملاقات کے بعد وطن واپسی کا سفر شروع کر دیا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 13:54 GMT+5 , Processed in 0.046898 second(s), 20 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list