|
|
پاکستان شوبز کی اداکارہ و میزبان متھیرا نے حالیہ ایک ٹی وی انٹرویو میں بھارتی اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت کے ساتھ پیش آئے ایک ناخوشگوار تجربے پر کھل کر بات کی ہے۔
متھیرا کے مطابق انہوں نے چند ماہ قبل راکھی ساونت کا انٹرویو کیا تھا جو ان کے لیے نہایت مشکل ثابت ہوا۔ متھیرا نے بتایا کہ اس انٹرویو کے دوران راکھی نے انہیں بہت تنگ کیا۔
متھیرا نے بتایا کہ اُس وقت راکھی پاکستانی اداکار ڈوڈی خان سے شادی کی خواہش کے باعث خبروں میں تھیں اس لئے ان کا انٹرویو کیا گیا۔ انٹرویو کے دوران راکھی غیر سنجیدہ رویے کا مظاہرہ کر رہی تھیں اور بستر پر لیٹ کر انٹرویو دے رہی تھیں۔ View this post on Instagram
A post shared by InShort News (@inshort.pk)
متھیرا کے مطابق راکھی جان بوجھ کر انہیں تنگ کر رہی تھیں بار بار لائن کاٹ رہی تھیں اور انہیں بولنے کا موقع نہیں دے رہی تھیں اور وہ کیمرے کے سامنے اور پسِ پردہ دو مختلف شخصیات رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہورہا تھا کہ راکھی ساونت بدتمیزی کو شہرت حاصل کرنے کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔ متھیرا نے راکھی کو ’’منحوس عورت‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انٹرویو کے دوران وہ جان بوجھ کر مسائل پیدا کر رہی تھیں جبکہ ہم نے راکھی کو انٹرویو کے لیے معاوضہ بھی دیا تھا، تاہم وہ پھر بھی بار بار شو میں رکاوٹ ڈال رہی تھیں۔
متھیرا کا یہ ویڈیو کلپ ان دنوں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہا ہے جس پر صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ کیے جارہے ہیں۔ |
|