پاکستانی معروف اداکار زاہد احمد کا کہنا ہے کہ میرا ایوارڈز پر نہیں فرشتوں اور آخرت پر ایمان ہے۔
حال ہی میں اداکار نے ساتھی فنکار احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور پر کھل کر بات کی۔
اس موقع پر اداکار سے سوال پوچھا گیا کہ ایوارڈز پر یقین رکھتے ہیں؟
جہنمی قرار دیے جانے پر کانٹینٹ کری ایٹرز زاہد احمد کیخلاف میدان میں آگئے
پاکستانی معروف اداکار زاہد احمد کی جانب سے جہنمی قرار دیئے جانے کے بعد ٹک ٹاکرز و کانٹینٹ کری ایٹرز اداکار کے خلاف میدان میں آگئے۔
میزبان کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں ملائیکہ پر یقین رکھتا ہوں، آخرت پر ایمان رکھتا ہوں، ان چیزوں پر مسلمان کا یقین ہوتا ہے، ایوارڈز پر کیسے کسی کا یقین ہوسکتا ہے؟
میزبان نے اداکار کے جواب پر دوبارہ کہا کہ آپ کو جب بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا تو آپ بہت خوش ہوئے تھے، جس پر زاہد احمد نے کہا کہ 2 دفعہ بہترین اداکار کا اعزاز حاصل کرلیا میرے لیے بہت ہے۔