Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 398|Reply: 0

کراچی آرٹس کونسل دنیا بھر کی ثقافتوں کو جوڑنے کا کام کر رہا ہے، فرانسیسی سفیر

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194388
Post time 2025-11-18 02:30:44 | Show all posts |Read mode
  

پاکستان میں تعینات فرانس کے سفیر نکولس گالے نے اپنی اہلیہ کیملیا گالے کے ہمراہ کراچی آرٹس کونسل کا دورہ کیا اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام ”ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 “میں جاری ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کےلیے آرٹس کونسل کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر انھوں نے کہا کہ آرٹس کونسل آف پاکستان دنیا بھر کی ثقافتوں کو جوڑنے کا کام کر رہا ہے، ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فرانسیسی میورل آرٹسٹ شیفومی آرٹس کونسل کی دیوار کو ثقافت کے خوبصورت رنگوں میں ڈھال رہے ہیں، یہ میورل پاکستان اور فرانس کی دوستی اور ثقافتی ہم آہنگی کا مظہر اور باعث فخر بات ہے۔

اس موقع پر انکے ہمراہ کراچی میں فرانس کے قونصل جنرل الیکسیز چتھاٹنسکی، الائنس فرانسز کراچی کے ڈائریکٹر ایمونیل بوریچ اور الحمرا آرٹس کونسل کے چیئرمین رضی احمد بھی تھے۔    

صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے فرانسیسی سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں آرٹس کونسل کراچی کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا، جہاں ثقافتی سرگرمیاں عروج پر تھیں۔  

فرانسیسی سفیر نے آرٹس کونسل کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کلچر فیسٹیول میں پیش کی جانے والی عالمی ثقافتوں کی نمائش، فنونِ لطیفہ کی مختلف سرگرمیوں پر مبنی پروگرامز دنیا بھر کی ثقافت کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ کراچی آرٹس کونسل کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کا یہ ثقافتی میل جول دنیا بھر کی ثقافتوں کو قریب لانے میں پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔ آرٹس کونسل کی جانب سے ایسے ایونٹس کے انعقاد کو انہوں نے نہایت خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ فیسٹیول میں ملکی و بین الاقوامی فنکاروں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے اور یہ پاکستان کی ثقافتی شناخت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا اہم ذریعہ بن رہا ہے۔  

اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے فرانسیسی سفیر اور ان کی اہلیہ سمیت دیگر مہمانوں کو گلدستے پیش کیے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-17 00:38 GMT+5 , Processed in 0.053517 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list