عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی 6 سال بعد بھارتی سنیما میں واپسی ہوگئی۔
ایس ایس راجامولی نے اپنی آنے والی فلم سے اداکارہ پریانکا چوپڑا کی پہلی جھلک دکھا دی جسے دیکھ کر اداکارہ کے مداح خوش ہوگئے ہیں۔
فلم کے پوسٹر میں اداکارہ چمکدار پیلے رنگ کی ساڑھی میں بندوق سے نشانہ لیتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔
پریانکا چوپڑا اس فلم میں ’منداکنی‘ کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گی۔
نک جونس نے پریانکا چوپڑا کی والدہ کو شادی کیلئے کیسے منایا؟
عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے جب خود سے 10 سال چھوٹے امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی تو یہ جوڑی عمر میں اتنے زیادہ فرق کی وجہ سے سوشل میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئی تھی۔
اس نئی فلم کا نام ممکنہ طور پر ’گلوب ٹراٹر‘ رکھا جائے گا۔
ایس ایس راجامولی نے اس پوسٹر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں پریانکا چوپڑا کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا، ’وہ خاتون جس نے عالمی سطح پر ہندوستانی سنیما کو نئے انداز میں پیش کیا، دیسی گرل کو خوش آمدید، مجھے اس بات کا بہت بےصبری سے انتظار ہے کہ آپ کے روپ میں دنیا منداکنی کے بےشمار رنگ دیکھے‘۔
اداکارہ نے خود بھی فلم کے پوسٹر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا ’منداکنی سے ملیں، بظاہر ان کی یہ جتنی گہری شخصیت کی مالک نظر آتی ہیں حقیقت میں ان کی شخصیت میں اس سے بھی کہیں زیادہ راز چھپے ہوئے ہیں۔