فلسطینی اتھارٹی نے سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ منصوبے کی حمایت میں منظور کی گئی قرارداد کا خیر مقدم کیا ہے۔
فلسطینی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ امریکی منصوبہ غزہ میں مستقل اور جامع جنگ بندی کی توثیق کرتا ہے۔
غزہ فلسطینی عوام کا ہے، کسی اور کا نہیں، چین اور روس کا غزہ قرارداد پر ردعمل
سلامتی کونسل میں امریکا کی غزہ امن قرارداد پر چین اور روس نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ فلسطینی عوام کا ہے، کسی اور کا نہیں۔
فلسطینی اتھارٹی کے مطابق امریکی منصوبہ غزہ میں انسانی امداد کی بلا تعطل فراہمی کی توثیق کرتا ہے۔
یہ منصوبہ فلسطینیوں کے حق خودارادیت اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی بھی توثیق ہے۔
فلسطینی اتھارٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کے مصائب کے خاتمے کے لیے قرارداد پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے تعاون کرینگے۔