جنوبی لبنان کے علاقے صيدون میں اسرائیلی فضائی حملے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنانی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل فوج نے جنوبی لبنان کے علاقے صيدون میں فضائی حملہ کیا ہے جس میں 13 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
اسرائیل کی جنوبی لبنان کے طبی مرکز پر فضائی بمباری، 4 افراد شہید
اسرائیل نے جنوبی لبنان کے علاقہ مرجعیون کے طبی مرکز پر فضائی بمباری کی۔ بیروت سے عرب میڈیا کے مطابق طبی مرکز پر بمباری سے عملہ کے کم از کم 4 افراد شہید ہوگئے۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل نے پناہ گزینوں کے زیرِ استعمال اوپن اسپورٹس گراؤنڈ کو نشانہ بنایا ہے۔
لبنانی حکام نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے لبنان میں پانچ پوسٹوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔