Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 735|Reply: 0

محمد رضوان کا دورہ بنگلادیش سے متعلق بڑا بیان!

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
207857
Post time 2026-3-8 05:43:02 | Show all posts |Read mode
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سینئر وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ اگر کپتان اپنی ذمہ داری نہ ادا کر سکے تو اسے اپنے عہدے پر قائم نہیں رہنا چاہیے۔ بنگلا دیش کے خلاف دورہ ہمیشہ مشکل رہا ہے۔مقامی کنڈیشنز میزبان ٹیم کے لیے سازگار رہتی ہیں جبکہ مہمان سائیڈز کو سخت مقابلے کا سامنا رہتا ہے۔

دورہ بنگلا دیش کے لیے دو روزہ مختصر تربیتی کیمپ کے آخری دن ہفتہ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ بنگلا دیش کے خلاف دورہ ہمیشہ مشکل رہا ہے۔مقامی کنڈیشنز میزبان ٹیم کے لیے سازگار رہتی ہیں جبکہ مہمان سائیڈز کو سخت مقابلے کا سامنا رہتا ہے۔



انہوں نے کہا کہ دورہ بنگلا دیش کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ نئے کرکٹرز کی شمولیت بہترین امتزاج ہے،کرکٹ میں ہر جگہ دباؤ ہوتا ہے، کلب سطح پر بھی ٹیمیں دباؤ کا شکار ہوتی ہیں،کپتان کو ذمہ داری ادا کرنے کے لیے وقت درکار ہوگا،اگر قومی کپتان کو سلیکشن کمیٹی یا ہیڈ کوچ نہیں مانتا تو قیادت کرنے والے کے لیے مشکل ہو جاتی ہے ،ماضی میں بھی ایسا ہوتا رہا ہے، پروفیشنلزم کا ہونا بہت ضروری ہے۔



انہوں نے کہا کہ قوم کی توقعات ہم سے زیادہ ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں کمی ہے، جس میں بہتری لانے کی ضرورت ہے،دنیا کی ٹیمیں ہم سے آگے ہیں، وہ زیادہ بہتر انداز میں دباؤ کا سامنا کرتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  عالمی کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ2026 میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر کھلاڑیوں پر جرمانے کے حوالے سے ابھی تک پی سی بی نے سرکاری اعلان نہیں کیا،جب تک پی سی بی کا موقف سامنے نہیں آتا،  اس پر کچھ نہیں کہا جاسکتا

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے والا نوجوان وکٹ کیپر بیٹرغازی پرفامنس کرکے ٹیم میں آیا ہے،غیر ملکی کوچنگ اسٹاف نے بھی اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی بہت بہادر ہوتے ہیں،پاکستان کے حالات بھی سمجھنے کی ضرورت ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-8 01:33 GMT+5 , Processed in 0.046110 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list