|
|
انٹرنیٹ پر ایک شادی کی تقریب کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس مرد و خواتین جدید اسلحے کے ساتھ خوشی میں رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔
انٹرنیٹ پر ویڈیو اس کیپشن کے ساتھ ‘پنجاب میں شادی کی تقریب میں دلہن کا دلہے اور اور رشہ داروں کے ہمراہ اسلحہ کیساتھ رقص--!!‘
معاملہ کیا تھا؟
انٹرنیٹ پر یہ ویڈیو 18 نومبر کو شیئر کی گئی اور اس کے بعد سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ پولیس نے تقریب سے تمام لوگوں بشمول خواتین کو گرفتار کرلیا۔
یہ ویڈیو سامنے آنے پر معلوم ہوا کہ واقعہ پنجاب کے علاقے اوکاڑہ کے ضلع کرمپور میں پیش آیا۔
حقیقت کیا ہے؟
اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر پولیس نے نوٹس لیا اور نفری نے تھانے پہنچنے کے بعد وہاں سے دو رقاصاؤں اور مردو کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق لاہور سے ہے اور شادی ہال سے مسلح افراد فرار ہوگئے تھے جبکہ دو پستول بھی برآمد ہوئے۔
پنجاب میں شادی کی تقریب میں دلہن کا دلہے اور اور رشہ داروں کے ہمراہ اسلحہ کیساتھ رقص--!! pic.twitter.com/k3QsPGk1o3 — Muhammad Tayyab (@BeterPak) November 18, 2025
پولیس کے مطابق واقعہ 15 نومبر کو پیش آیا اور تھانے پہنچنے پر معلوم ہوا کہ شادی کی تقریب کے بعد آتشبازی ہوئی اور پھر ڈانس پارٹی جاری تھی جس میں گھریلو خواتین موجود نہیں تھیں۔
تھانہ کرمپور کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی ایف آئی آر لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر کاٹی گئی ہے جبکہ فرار نامعلوم ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
نتیجہ
پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کی شکایت پر ایکشن کر کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیا گیا، حراست میں لیے گئے افراد میں دلہا، دلہن یا اُن کی قریبی خواتین شامل نہیں ہیں۔
پولیس نے یہ بھی بتایا کہ گھریلو خواتین کو حراست میں لینے کا دعویٰ جھوٹا اور بے بنیاد ہے جبکہ گرفتار ملزمان کی عدالت نے ضمانتیں منظور کرلی ہیں۔ |
|