بنوں ریجن کے مختلف علاقوں میں پولیس، سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشنز کیے گئے، آپریشنز میں 17 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
اس حوالے سے سینٹرل پولیس آفس کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں میں 3 اہم کمانڈرز بھی شامل ہیں، آپریشنز کے دوران متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔
سینٹرل پولیس آفس نے کہا کہ آپریشنز میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز محفوظ رہے، آپریشن کے دوران اہل علاقہ کا بھرپور تعاون بھی حاصل رہا، ہلاک دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
شمالی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں آپریشنز، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک
علاقے میں بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کےخاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے
علاوہ ازیں آئی جی پی ذوالفقار حمید نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی مٹی کو فتنہ الخوارج سے پاک کریں گے، دہشت گردوں کا ان کی خفیہ پناہ گاہوں تک پیچھا کیا جائے گا۔
ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت کے لیے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔