Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 254|Reply: 0

غم رافیل مٹا نہیں، بھارتیوں کی فلم کے ذریعے خود کو تسکین پہنچانے کی کوشش

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194356
Post time 2025-11-22 19:36:06 | Show all posts |Read mode
ہمیشہ دیکھا گیا ہے روتا وہی ہے جو مار کھاتا ہے، بالی ووڈ کی نئی ایکشن فلم ’دھریندر‘ (Dhurandhar) کا ٹریلر جاری کردیا گیا، جسے دیکھ کر لگ رہا ہے غمِ رافل مٹا نہیں۔

اس فلم کی کہانی کا مرکز بھارت نہیں بلکہ کراچی کی سب سے بڑی کچی آبادی سمجھے جانے والا علاقہ ’لیاری‘ ہے۔ بھارت کی جانب سے پاکستان اور اسلام مخالف باتیں کوئی نئی بات نہیں، خاص طور پر پلوامہ حملے کے بعد تو بھارت نے انتہا کردی۔

میڈیا اور سیاست دانوں کے بعد جب یہ بخار فلم انڈسٹری تک پہنچا تو انہیں سب سے زیادہ “دیش بھگت“ پایا، پہلے مسلمانوں کی تاریخ پر حملہ کیا، \“چھاوا\“، \“پدماوت\“ اور \“پانی پت\“ جیسی فلموں میں مغل بادشاہ اورنگزیب، دہلی کے سلطان علاء الدین خلجی اور درانی سلطنت کے بانی احمد شاہ ابدالی کو نشانہ بنایا۔ جب تسلیم نہ ہوئی تو \“اُڑی\“ اور \“فائٹر\“ جیسی فلمیں بنا دیں، جس میں سب تھا سوائے سچ کے۔

اُڑی بنانے والے ہدایت کار نے اس بار ’لیاری گینگ‘ وار میں چھلانگ لگادی۔ چھاوا سے اکشے کھنہ، پدماوت سے رنویر سنگھ اور پانی پت سے سنجے دت کو لے کر ثابت کر دیا کہ بھارت کے پاس اب اپنی کہانیاں ختم ہوگئی ہیں۔

اس فلم میں بدنامِ زمانہ رحمٰن ڈکیت کا کردار اکشے کھنہ نبھا رہے ہیں، خلجی بننے والے رنویر سنگھ اس فلم میں بھارتی جاسوس بن رہے ہیں اور چوہدری اسلم کا کردار ملا سنجے دت کو۔

رنویر سنگھ کی فلموں 83 اور سرکس کے ناکام ہونے سے ان کے کیرئیر کا گراف رنبیر کپور سے نیچے آگیا۔ اب ’دھریندر‘ میں فلم انیمل نما کردار کرتے دکھائی دے رہے ہیں تاکہ یہاں ہیرو گری کرکے اپنی ساکھ بحال کرسکیں۔

ٹریلر میں سیاسی علامتوں کی موجودگی نے بھی بحث چھیڑ دی، جن میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے جلسے کے مناظر، سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی تصاویر اور پیپلز پارٹی کے پرچم شامل ہیں۔

کچھ عرصہ قبل اس فلم کی عکس بندی کے دوران پروڈکشن کے 100 سے زائد افراد کو بدہضمی ہوگئی تھی۔

معروف بھارتی یوٹیوبر دھروو راٹھی نے کہا ہے کہ بالی ووڈ نے اس ٹریلر سے چیپنس کی تمام حدیں پار کرلیں۔ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر یوٹیوبر نے سوال کیا کہ تشدد، خونریزی اور اذیت کو کوئی کیسے تفریح کہہ سکتا ہے؟۔

ڈائریکٹر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دھروو راٹھی نے کہا کہ اس کی دولت کی حوس اس قدر بڑھ گئی ہے کہ وہ نوجوان نسل کے ذہن زہر آلود کرنے پر تلا ہوا ہے، ساتھ ہی سینسر بورڈ سے سوال کیا کہ کسی سے محبت کا اظہار، لوگوں کی زندہ کھال اُتارنے سے زیادہ بڑا مسئلہ ہے؟۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 22:31 GMT+5 , Processed in 0.052361 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list