Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 503|Reply: 0

سوناکشی کا شادی سے قبل ظہیر کیساتھ مشکل دور کا تذکرہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194083
Post time 2025-12-6 00:09:02 | Show all posts |Read mode
  تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے شوہر ظہیر اقبال کے ساتھ شادی سے قبل مشکل دور اور کپل تھراپی لینے کا تذکرہ کردیا۔

38 سالہ سوناکشی کی ظہیر اقبال کے ساتھ جون 2024 میں شادی ہوئی تھی اور یہ دونوں اس وقت بالی ووڈ کی خوش اور مطمئن اسٹار جوڑیوں میں سے ایک سمجھے جاتے ہیں۔   

اس کی بڑی وجہ ان کی سوشل میڈیا پر پبلک ڈسپلے آف افیکشن  ہے۔ چاہے وہ محبت بھری تصویریں ہوں یا ایک دوسرے پر کیے گئے دلچسپ مذاق، مداح ان کی حقیقی زندگی کی کیمسٹری کے دیوانے ہیں۔

شادی کی سول تقریب میں ہاں کہنے سے پہلے سوناکشی اور ظہیر کے درمیان پورے سات سال رومانوی تعلقات رہے۔ اس دوران کیا ان میں کبھی تلخی ہوئی؟ یا ان کے رشتے میں کوئی مسئلہ آیا؟  

اس حوالے سے شادی کی پہلی سالگرہ منانے کے چند ماہ بعد، اب سوناکشی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے رشتے میں سات سال نہیں بلکہ تین سال بعد ایسا مرحلہ آیا تھا۔  

یہ بھی پڑھیے

  • سوناکشی سنہا نے وزن کم کرنے کی اصل وجہ بتادی  
  • ’تم صحیح گھر پر آئی ہو‘ سوناکشی سنہا کا ساس کے ساتھ خوشگوار رشتے کا انکشاف  
  • ’دبنگ‘ کے 15 سال، سوناکشی سنہا کے شوہر کا غیر معمولی انکشاف  




سوناكشی نے یہ باتیں حال ہی میں سوہا علی خان کی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران کہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ہر شخص اور ہر رشتے کے لیے بالکل منفرد ہوتا ہے۔ ہمارے رشتے کے تین سال پورے ہونے پر ایک ایسا مرحلہ آیا تھا جب ہم بس ایک دوسرے کے بال نوچ لینا چاہتے تھے اور ہم ایک دوسرے کی بات سمجھ ہی نہیں پا رہے تھے۔ لیکن ہمارے دل میں تھا کہ ہمیں اس رشتے کو کسی طرح بچانا ہے۔

جس پر ظہیر نے کپل تھیراپی کی تجویز دی، ظہیر کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ یہ رشتہ ہر حال میں چلے۔ جس پر ہم نے سوچا کیوں نہ ایک بار آزما کر دیکھیں۔ سوناکشی کے مطابق مجھے یاد ہے کہ جب ہم نے ایسا کیا تو دو سیشن میں ہم کامیاب ہوگئے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 11:38 GMT+5 , Processed in 0.048162 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list