امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر نے اب تک 30 سے زائد ایرانی بحری جہاز ڈبونے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایران پر حملوں سے متعلق بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ ایران کے بیلسٹک میزائل حملوں میں 90 فیصد اور ڈرون حملوں میں 83 فیصد تک کمی آئی ہے، اگلے مرحلے میں ایران کی میزائل پیداواری صلاحیت ختم کردیں گے۔
ہم سب سے پہلے ایران کو ختم کرنا چاہتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے پاس ایران پر حملے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، ایران کی میزائل اور ڈرون صلاحیتوں کو ختم کیا جارہا ہے۔
امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ امریکا نے ابھی ایران میں جنگ شروع کی ہے، اگر ایران سمجھتا ہے کہ امریکا جنگ جاری نہیں رکھ سکتا تو غلطی پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس جنگی ساز و سامان بھرا پڑا ہے، ایران جنگ کی ٹائم لائن ہم خود طے کرتے ہیں، جنگ چار ہفتے بھی ہوسکتی ہے اور آٹھ ہفتے یا زیادہ بھی رہ سکتی ہے۔
امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے ایران میں اہداف سے متعلق واضح بیان دینے سے گریز کیا۔