پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ فوج کے خلاف بات کرنے والا طبقہ پاکستان کو کمزور کرنا چاہتا ہے، پاکستان کی فوج کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے۔
مولانا طاہر اشرفی نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جب پاکستان نے بھارت کو جواب دیا تو دنیا ہمارے پیچھے آ گئی، پاکستانی فوج 25 کروڑ پاکستانیوں کی فوج ہے۔
اِن کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے والد محسن پاکستان ہیں، پاکستانی فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے کیا وہ پاکستان کے خیر خواہ ہیں، معرکہ حق پر بھارت اپنے زخم چاٹ رہا ہے۔
طاہر اشرفی نے کہا کہ سپہ سالار کے خلاف بولیں گے تو گلدستہ تو پیش نہیں کیا جائے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے محتاط زبان استعمال کی ہے: خواجہ آصف
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جن لوگوں کی زبان سے شہداء بھی محفوظ نہ ہوں وہ کس منہ سے شکایت کرتے ہیں، ان کی شناخت پاکستان دشمن ہے، س مٹی کے ساتھ ان کا کوئی رشتہ نہیں ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے محتاط زبان استعمال کی ہے۔
انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے مزید کہا کہ جو پروپگینڈا آپ کر رہے ہیں کیا اس سے سیاسی فضا کبھی بہتر ہو گی ؟
مولانا طاہر اشرفی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتر ہو چکی ہے، ملک میں افراتفری پیدا کرنے کا مقصد امن و استحکام اور معیشت میں خلل ڈالنا ہے۔