تقریباً 60 سال بعد کولڈوار کے دور کی امریکی خفیہ کارروائی منظرِ عام پر آگئی۔
امریکی اخبار کے مطابق سی آئی اے نے 1965 میں بھارتی کوہ پیماؤں کے ساتھ مل کر ’نندا دیوی‘ کی چوٹی پر چین کے ایٹمی پروگرام کی نگرانی کے لیے پلوٹونیم سے چلنے والا جاسوسی آلہ نصب کرنے کی کوشش کی۔
امریکی اخبار کے مطابق برفانی طوفان کے باعث سی آئی اے کو مشن ادھورا چھوڑنا پڑا، اگلے سال جب ٹیم واپس پہنچی تو آلہ برفانی تودے میں کہیں دفن ہوچکا تھا، جو آج تک نہ مل سکا۔
امریکی صدر نے سی آئی اے کو وینزویلا میں کارروائی کیلئے اہم اختیارات سونپ دیے
امریکی صدر نے خفیہ ادارے سی آئی کو وینزویلا میں حساس آپرشین کا اختیار دے دیا ہے۔
1978 میں سی آئی اے کے خفیہ طور پر بھارتی سرزمین پر کارروائی کا انکشاف بھارت میں شدید عوامی غم و غصے کا باعث بنا تھا۔
آج بھی بھارتی سیاستدان اور ماحولیاتی کارکن مطالبہ کر رہے ہیں کہ نندا دیوی کے نیچے دفن ایٹمی ڈیوائس کو تلاش کر کے محفوظ طریقے سے ہٹایا جائے، جو کہ ماحولیاتی اور سیکیورٹی کے لیے خطرے کا باعث ہے۔