قومی ایئر لائن کی نجکاری کے بعد ایئر لائن انتظامیہ سے عارف حبیب کنسورشیم کا پہلا باضابطہ اجلاس کل ہو گا۔
ذرائع کے مطابق سی ای او قومی ایئر لائن سمیت تمام ڈائریکٹرز اجلاس میں شریک ہوں گے، تمام شعبہ جات کے سربراہان اپنے شعبوں کی تفصیلی کارکردگی بتائیں گے۔
قومی ایئر لائن کی نجکاری کے بعد یہ اجلاس اہم ہے، بزنس پلان، فلائٹ آپریشن، انجینئرنگ ورکس، پسنجر ہینڈلنگ پر بریفنگ دی جائے گی۔
پی آئی اے نجکاری سے حکومت کو 10 ارب نہیں 55 ارب روپے حاصل ہوں گے: مشیر نجکاری
آج قومی ایئر لائن کے صرف 18 جہاز چل رہے ہیں، قومی ایئرلائن کے آپریشنل 18 میں سے 12 طیارے لیز پر ہیں: محمد علی
پبلک ریلیشنز، سپلائی چین، ٹریننگ، فوڈ سروسز، برانڈ اور مارکیٹ پر بھی بریفنگ ہوگی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی ایئر لائن کے تمام ڈائریکٹرز کو مکمل تیاری کے ساتھ آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔