خیبر پختونخوا کے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے عبوری حکومت کے دوران بھرتی کیے گئے ملازمین کو ملازمت سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔
اس سلسلے میں محکمہ اعلیٰ تعلیم نے سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز، ڈائریکٹرز اور متعلقہ حکام کو خط لکھا دیا۔
سرکاری ملازم شوہر کی بیوہ کو ملی نوکری دوسری شادی پر ختم نہیں ہو سکتی: عدالت
لاہور ہائی کورٹ نے واضح کردیا کہ سرکاری ملازم شوہر کی بیوہ کو ملنے والی نوکری دوسری شادی پر ختم نہیں ہوسکتی۔
خط کے متن کے مطابق سرکاری جامعات اور ڈگری ایوارڈنگ ادارے قانون پر عملدرآمد یقینی بنائیں، یہ وزارتی کمیٹی میں زیر غور آچکا ہے۔
خط کے مطابق اس معاملے پر محکمہ اسٹیبلشمنٹ اور قانون سے بھی رائے حاصل کی جاچکی ہے، جامعات اور متعلقہ ادارے 10 دن میں رپورٹ جمع کرائیں۔