|
|
ایک بار پھر ٹیکس دینے میں تنخواہ دار طبقہ سب سے آگے نکل گیا۔
نہ کاروباری برادری ، نہ ریئل اسٹیٹ ، نہ زراعت، جولائی سے دسمبر دو ہزار پچیس میں سب سے زیادہ ٹیکس تنخواہ دار طبقے نے دیا جو دو سو چھبیس ارب روپے ہے۔
تنخواہ دار طبقے کی جانب سے دیا گیا یہ ٹیکس رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے دُگنا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق تنخواہ دار طبقے کا ٹیکس گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 23 ارب روپے یا 9 فیصد زیادہ رہا۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ جولائی تا دسمبر رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے 126 ارب روپے ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں وصول کیے گئے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ ہیں۔ |
|