انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں خلاباز کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے باعث عملے کو زمین پر واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
امریکی خلائی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ خلا باز کی حالت مستحکم ہے، طبی وجہ واضح نہیں ہوسکی۔
ناسا کا کہنا ہے کہ ممکنہ خطرے کے پیش نظر چار رکنی عملہ آئندہ چند دنوں میں زمین پر واپس آئے گا۔ عملے میں امریکا کے 2، جاپان اور روس کا ایک ایک خلاباز شامل ہے۔
ناسا کی سب سے بڑی تحقیقی لائبریری بند، ہزاروں کتب اور دستاویزات کو خطرہ
یہ لائبریری میری لینڈ کے شہر گرین بیلٹ میں واقع ناسا کے گاڈارڈ اسپیس فلائٹ سینٹر میں قائم تھی
خبر رساں اداروں کے مطابق 7 خلاباز اس وقت خلائی اسٹیشن پر کام کر رہے ہیں۔ تازہ ترین عملہ گزشتہ سال اگست میں خلائی اسٹیشن پہنچا تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کی تاریخ میں طبی وجوہات پر یہ پہلی واپسی ہے۔