|
|
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تحریک انصاف کو اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی سے متعلق یقین دہانی کرادی۔
سردار ایاز صادق نے یقین دہانی کرائی کہ جمعرات تک اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی ہوجائے گی۔
پی ٹی آئی کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کےلیے اسپیکر کو خط لکھ دیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن کی اکثریت محمود خان اچکزئی کو متفقہ طور پرقائد حزبِ اختلاف نامزد کرچکی ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ اپوزیشن لیڈر کا عہدہ تاحال خالی ہے، جمہوری روایات کے تحت اپوزیشن کو اپنا قائد منتخب کرنے کا حق حاصل ہے، قومی اسمبلی رولز آف پروسیجر کے تحت فوری نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ |
|