|
|
چوہدری شجاعت حسین : فائل فوٹو
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق اور پیپلز پارٹی کے مابین ہمیشہ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ موجود رہی، دونوں سیاسی جماعتوں نے جمہوریت کے استحکام کیلئے کلیدی کردار ادا کیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما علی حیدر گیلانی نے مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی اور یوسف رضاگیلانی کی جانب سے صدر مسلم لیگ ق کی خیریت دریافت کی۔
علی حیدر گیلانی نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین سے ہمارے دیرینہ تعلقات اور احترام کا رشتہ موجود ہے، یوسف رضا گیلانی جلد چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کیلئےحاضر ہوں گے۔
اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ مسلم لیگ ق اور پیپلز پارٹی کے مابین ہمیشہ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ موجود رہی، دونوں سیاسی جماعتوں نےجمہوریت کے استحکام کیلئے کلیدی کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی سے دیرینہ مراسم قائم ہیں، ان سے ملاقات کا منتظر ہوں۔ |
|