|
|
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹیموں کو انڈیا سے وطن واپسی کے لیے دشواری کا سامنا، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کی ٹیموں کی وطن واپسی تاخیر کا شکار ہو گئی۔
زمبابوے کرکٹ نے زمبابوے ٹیم کی وطن واپسی میں تاخیر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کرکٹ ٹیم اس وقت انڈیا میں محفوظ ہے۔
زمبابوے کرکٹ کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سفر کے اختتام کے بعد ٹیم انڈیا میں محفوظ ہے۔
بورڈ کے مطابق اسکواڈ نے براستہ دبئی وطن واپس جانا تھا لیکن پلان متاثر ہوا ہے، مشرق وسطیٰ کی صورتحال کی وجہ سے ٹرانزٹ روٹس پر مشکل پیش آئی ہے۔
زمبابوے کرکٹ بورڈ نے کہا کہ آئی سی سی معاملے کو دیکھ رہی ہے اور مسئلے کو متبادل طریقوں سے حل کرنے کے لیے کوشاں ہے، آئی سی سی سے مکمل طور رابطے میں ہیں آئی سی سی سے مل کر اسکوڈ کی حفاظت کے ساتھ وطن واپسی کے معاملات دیکھ رہے ہیں۔
دوسری جانب ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم بھی ورلڈ کپ میں سفر کے اختتام کے بعد انڈیا میں موجود ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے اتوار کو انڈیا کے خلاف میچ کے بعد فوری طور واپسی کے لیے دبئی روانہ ہونا تھا۔
مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث فلائٹس آپریشن جزوی بحال ہوا ہے، تاہم بھارتی میڈیا کاکہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کی واپسی کے سفر کی تصدیق کا اعلان نہیں کیا گیا۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا موجودہ صورتحال کے حوالے سے کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کی جلد واپسی کے معاملے کے حل کے لیے پُر امید ہیں۔ |
|