|
|
رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج ہو گا، پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز دوپہر 1 بجکر 44 منٹ پر ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں دوپہر 2 بجکر 50 منٹ پر چاند کو گرہن لگنا شروع ہو گا۔
شام 4 بجکر 5 منٹ پر مکمل چاند گرہن کا آغاز ہو گا، چاند گرہن شام 4 بجکر 34 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا، شام 5 بجکر 3 منٹ پر مکمل گرہن ختم ہونا شروع ہو جائے گا، شام 6 بجکر 17 منٹ پر جزوی گرہن کا اختتام ہو گا اور پھر رات 7 بجکر 23 منٹ پر چاند گرہن مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔
پاکستان میں چاند طلوع ہونے کے وقت گرہن جزوی طور پر دکھائی دے گا۔
چاند گرہن ایشیا، آسٹریلیا، شمالی و جنوبی امریکا اور دیگر مقامات میں بھی دیکھا جائے گا۔ |
|