Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 813|Reply: 0

اسٹیو اسمتھ اور بابر اعظم کے درمیان رن نہ لینے کا معاملہ تاحال آسٹریلوی میڈیا میں زیر بحث

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194810
Post time 2026-1-18 17:07:01 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

بگ بیش لیگ میں اسٹیو اسمتھ اور بابر اعظم کے درمیان رن نہ لینے کا معاملہ تاحال آسٹریلوی میڈیا میں زیر بحث ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اسٹیو اسمتھ کے اسٹرائیک نہ دینے کے معاملے کو بابر اعظم نے توہین قرار دیا، سڈنی سکسرز کے بابر اعظم چینجنگ روم میں رہے، کسی سے نہیں ملے۔

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ساتھی کرکٹر اسٹیو اسمتھ کے رویے سے بابراعظم نے بے عزتی محسوس کی اور وہ غصے میں آ گئے، بابر اعظم سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں سڈنی تھنڈر کے کھلاڑیوں سے ہینڈ شیک کے لیے نہیں آئے۔   
بابراعظم کو اسٹرائیک نہ دینے کا معاملہ، رانا نوید الحسن نے بی بی ایل میں کھیلنے کا تجربہ بتادیا

بابر اعظم اور محمد رضوان کو ماڈرن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی اہلیت کے بارے میں دوبارہ سوچنے کی ضرورت ہے: بابر اعظم   

بابر اعظم نے ساتھی کھلاڑیوں سے خود کو الگ کر لیا تھا، انہوں نے حیران کن غصے کا مظاہرہ کیا، کوچ نے بھی اس دوران بات کرنے کی کوشش کی۔

آسٹریلوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹیو اسمتھ نے بابر اعظم کو 10ویں اوور میں ہی بتا دیا تھا کہ وہ پاور سرج اوور کی پہلی بال کھیلیں گے، اسٹیو اسمتھ نے اس اوور میں 32 رنز بنائے تھے جس پر بابر اعظم نے خوشی کا اظہار نہیں کیا تھا۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر مارک وا نے بابر اعظم کے باؤنڈری کو بیٹ مارنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کچھ بھی محسوس کر رہے ہوں اس کا اظہار نہ کریں، یہ ٹیم کے ماحول کے لیے اچھا نہیں ہوتا۔  

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ وہ کہاں چلے گئے تھے لیکن میچ کے بعد گراؤنڈ میں نہ آنا اچھا نہیں لگا، بابر اعظم کو خوش ہونا چاہیے تھا کہ ٹیم کے لیے حکمت عملی اچھی رہی۔

مائیکل وان اور ایڈم گلکرسٹ نے بھی بابر اعظم کو غلط قرار دے دیا۔

مائیکل وان نے کہا کہ ٹیم سپورٹ میں بعض اوقات ایسے فیصلے ہوتے ہیں جو آپ کو اچھے نہیں لگتے۔  

ایڈم گلکرسٹ نے کہا کہ مجھے یہ سب دیکھ کر مایوسی ہوئی وہ ایک کلاس پلیئر ہیں وہ ٹورنامنٹ میں بہت اچھے رہے ہیں، جس طرح آؤٹ ہو کر باہر گئے،  انہوں نے گراؤنڈ میں موجود بچوں کو ٹیم ورک اور اسپورٹس مین شپ سکھانے کے لیے کیا مظاہرہ کیا۔

واضح رہے کہ دو روز سڈنی تھنڈر کے خلاف میچ میں  سڈنی سکسرز کے بیٹر اسٹیو اسمتھ نے بابر اعظم کے شاٹ پر رن لینے سے انکار کیا تھا۔

بابر اعظم اسٹیو اسمتھ کے رن نہ لینے پر ناخوش تھے اور آؤٹ ہونے کے بعد باؤنڈری لائن کو بیٹ مار کر ناگواری کا اظہار بھی کیا تھا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-18 13:16 GMT+5 , Processed in 0.057995 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list