صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کراچی گل پلازہ میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے پر دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں صدرِ مملکت نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کا گل پلازہ میں آتشزدگی کا نوٹس، فوری انکوائری کی ہدایت
وزیراعلیٰ سندھ نے عمارت میں فائر سیفٹی انتظامات کی جانچ کرنے کی ہدایت کی ہے اور فائر سیفٹی قوانین پر سختی سے عمل درآمد کا بھی حکم دے دیا۔
صدرِ پاکستان نے کہا کہ سندھ حکومت اور متعلقہ ادارے متاثرہ افراد اور تاجروں کو فوری اور ہر ممکن امداد فراہم کریں، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔
صدر زرداری نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے اور متاثرہ خاندانوں کو صبرِ جمیل دے۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے صدر میں ایم اے جناح روڈ پر گل پلازا میں لگنے والی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ آگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔