|
|
فائل فوٹو
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ عمارتوں میں ایسا کوئی میکینزم نہیں، جس سے شہری محفوظ رہ سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال میں آگ لگنے کے 2500 سے زائد چھوٹے بڑے واقعات ہوئے ہیں، کمیٹیاں بنتی ہیں لیکن کام نہیں ہوتا۔
دوسری طرف ایم کیو ایم پاکستان نے گل پلازا میں آتشزدگی کے ذمے داران کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
فائر سیفٹی قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرنے پر زور دیا اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا۔
ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ گل پلازا کا واقعہ انسانی سانحہ ہے ، گنجان آباد کاروباری مقامات پر حفاظتی انتظامات نہ ہونا ناقابلِ قبول ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ حکومتِ سندھ اور بلدیہ عظمی کراچی فوری ریلیف پہنچانے میں ناکام نظر آئے۔ |
|