|
|
تصویر، اے پی پی
گل پلازا آتشزدگی میں خریداری کے لیے آئی 21 سالہ لڑکی بھی لاپتہ افراد میں شامل ہے۔
گمشدہ بیٹی کی تلاش میں غم سے نڈھال والد نے جیو نیوز سے گفتگو کی اور کہا کہ سنا تھا کہ گل پلازا میں سیل لگی ہے، کیا پتا تھا موت کی سیل لگی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 21 سال کی بیٹی اندر ہے ، فون بند جارہے ہیں ، تمام اسپتال چیک کرلیے ، کوئی سراغ نہیں ملا۔
گل پلازا کے باہرگزشتہ رات سے موجود لوگ اپنے پیاروں کی خبر ملنے کے منتظر ہیں۔
واقعے میں گھر والوں کا سہارا بننے والا سب سے چھوٹا 20 سالہ عامر بھی جاں بحق ہوگیا، موت سے کچھ دیر قبل عامر کی بھائی سے بات ہوئی تھی۔ |
|