Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 564|Reply: 0

گل پلازہ میں آتشزدگی سے 6 لوگ جاں بحق ہوئے، 58 افراد ابھی تک لا پتہ ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194897
Post time 2026-1-19 00:55:16 | Show all posts |Read mode
  اسکرین گریب/ جیو نیوز  

وزیر اعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گل پلازہ میں لگنے والی آگ سے 6 لوگ جاں بحق ہوئے ہیں، 58 افراد ابھی تک لا پتہ ہیں۔

ایم اے جناح روڈ پر آتشزدگی کی شکار عمارت گل پلازا کے دورہ کے موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ  نے کہا کہ بیسمنٹ گراؤنڈ اور 3 منزلہ عمارت تھی، آگ تیزی سے پھیلی ہے، تاجروں کا جو نقصان ہوا ہے، اس کا ازالہ کریں گے، جس کی جان گئی ہے اس کا کوئی ازالہ ہو ہی نہیں سکتا۔   
کراچی: گل پلازہ کی عمارت کا بڑا حصہ گرگیا، 6 افراد جاں بحق، تاحال آگ نہ بجھائی جا سکی

سی ای او ریسکیو عابد جلالانی کا کہنا ہے کہ متاثر عمارت انتہائی مخدوش حالت میں ہے، عمارت کے عقبی حصے پہلے گر چکے تھے، اگلا حصہ ابھی گرا ہے۔   

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ جن کے پیارے دنیا سے چلے گئے ہیں، اُن کے غم میں برابر کے شریک ہیں، پوری کوشش ہے  جو  لاپتا ہیں وہ جلد مل جائیں، افسوس کی بات ہے کہ کچھ لوگ اس سانحے پر بھی سیاست کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 20 افراد اسپتال پہنچے تھے، جنہیں طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا، میں کراچی سے باہر تھا۔

کمشنر، میئر، ڈپٹی میئر سے رابطے میں تھا، بہت افسوسناک واقعہ ہے، وزیر اعظم نے مجھ سے ابھی تک رابطہ نہیں کیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ  کوشش ہوگی شفاف طریقے سے لوگوں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے، متاثرین کو ریلیف فراہم کیا جائے گا، بغیر کسی اسٹڈی کے کئی منزلہ عمارت کی اجازت دی گئی، جب کچھ کیا جائے تو بلڈرز کہتے ہیں نا انصافی ہو رہی ہے، کسی سازش کا پتا ہوتا تو اس پر ضرور بات کرتا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  نے گل پلازا میں آگ لگنےکی تحقیقات کا حکم دے دیا، کمرشل عمارتوں کے فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا بھی حکم دیا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-18 21:05 GMT+5 , Processed in 0.045986 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list