Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 976|Reply: 0

اسلام آباد ہائیکورٹ: درخواست گزار کی اپنی ہی درخواست سے لاعلمی، جسٹس محسن برہم

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
195265
Post time 2026-1-19 23:01:28 | Show all posts |Read mode
  

اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسلام آباد کے لیبر افسر کی تعیناتی کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ اس موقع پر درخواست گزار کی اپنی ہی دائر درخواست سے لاعلمی پر جسٹس محسن اختر کیانی برہم ہوگئے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ اس کو جانتے ہیں جس کے خلاف درخواست دائر کی ہے؟ جسٹس محسن اخترکیانی نے درخواست گزار سے سوال کیا کہ کس کے کہنے  پر درخواست دائر کی ہے؟ کتنے پیسے لیے؟  

درخواست گزار کے وکیل نے بولنے کی کوشش کی، جسٹس محسن اختر کیانی نے وکیل کو خاموش کرا دیا۔ جسٹس محس اختر کیانی نے کہا کہ آپ کے بقول یہ ڈی آئی خان سے آکر کاروبار کر رہے ہیں، مجھے درخواست گزار سے سوال کرنے دیں۔

انھوں نے درخواست گزار سے ایک مرتبہ پھر سوال کیا کہ کس کے کہنے پر درخواست دی ہے؟ درخواست گزار نے کہا میں نے خود درخواست دائر کی ہے۔  

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا گردن ہلائیں گے یا جیل بھیج دوں، شرم نہیں آئی، کتنے پیسے لیے ہیں؟ انھوں نے کہا جس کے کہنے پر درخواست دی اس کا نام یا محکمہ بتا دیں، عدالت میں جھوٹ بولنے کا مطلب سمجھ آتا ہے؟  

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ آپ کو ڈیرہ اسماعیل خان میں مسیج آیا اور درخواست فائل کر دی؟ جسٹس محسن اختر کیانی کی ہدایت پر درخواست گزار کو کورٹ روم میں بٹھالیا گیا۔ تمام کیسز ختم ہونے کے بعد درخواست گزار کے وکیل روسٹرم پر آگئے۔  

وکیل نے درخواست گزار کو جانے کی اجازت دینے کی استدعا کی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا یہ تو آزاد شہری ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا سر میں بھی کووارنٹو کی درخواست کی وجہ سے مسنگ ہوا ہوں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کووارنٹو کے لیے بڑے لوگ مسنگ ہوئے ہیں،  نظام کے سامنے کوئی کھڑا نہیں ہوتا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-19 18:49 GMT+5 , Processed in 0.051829 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list