Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 793|Reply: 0

گل پلاز میں کیوں باہر نکلنے کا راستہ نہیں تھا؟ محمود خان اچکزئی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
195295
Post time 2026-1-20 00:19:47 | Show all posts |Read mode


  اسکرین گریب: ایکس  

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ گل پلازا میں آگ لگی، کیوں باہر نکلنے کا راستہ نہیں تھا؟ گل پلازا واقعے کی تحقیقات کروائی جائیں، ذمے داروں کو سخت سزا دی جانی چاہیے۔

سندھ ہائیکورٹ بار کی جانب سے آئین کے تحفظ سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ سانحہ 12 مئی کی ابھی تک تحقیقات نہیں ہوئیں، امریکا میں ایک قتل پر پورا ملک اٹھ کھڑا ہوا، یہاں سیکڑوں شہری قتل ہورہے ہیں کسی نے اپنا ناشتہ تک نہیں چھوڑا۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ سیاست میں عزت کی دیوار نہیں پھلانگنا چاہیے، عزت کا پاس رکھنا چاہیے، ملک من مانیوں کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرضہ لیا گیا معلوم نہیں کہاں خرچ کیا گیا، ملک دن بدن نیچے جا رہا ہے، آئین شہریوں سے کیا گیا سماجی معاہدہ ہے، ہم نئے پاکستان کی تشکیل چاہتے ہیں جہاں ظلم نہ ہو۔

اس موقع پر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ فارم 47 کے ذریعے اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا گیا، پاکستان میں قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہوگی، سیاسی جدوجہد کی ضرورت ہے، آئینی آزادی ختم کی جا رہی ہے، عوام کا اعتماد سسٹم پر نہیں، نہروں کے مسئلے پر بچہ بچہ نکلا اور انہیں شکست ہوئی۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نےکہا کہ کراچی کی سڑکیں ایسی ہیں جیسے یہاں بمباری ہوئی ہے، کراچی میں گٹر کے ڈھکن نہیں، بچے گر کر مر رہے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-19 20:06 GMT+5 , Processed in 4.210901 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list