Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 598|Reply: 0

گل پلازہ کے ملبے کو جیسے ہی ہٹاتے ہیں، شعلے بلند ہوتے ہیں، اسکاؤٹس رکن

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
195295
Post time 2026-1-20 00:19:47 | Show all posts |Read mode
  تصویر سوشل میڈیا۔

سندھ بوائے اسکاؤٹس کی امدادی ٹیم کے رکن حسن سولنکی کا کہنا ہے کہ گل پلازہ کے سانحہ آتشزدگی میں گرنے والی عمارت کے ملبہ کو جیسے ہی ہٹایا جاتا ہے اس میں سے آگ کے شعلے بلند ہونے لگتے ہیں۔

عمارت میں پھنسے ہوئے افراد کے بچنے کے معدوم امکانات ہیں۔ اس زمین بوس عمارت میں آگ دوبارہ بھڑکھنے کی وجوہات نچلی منزل پر پلاسٹک اور پیٹرولیم میٹریل سے بنی اشیاء کی دکانیں ہیں، جو میٹریل تاحال سلگ رہا ہے جیسے ہی انہیں آکسیجن ملتی ہے یہ دوبارہ بھڑک اٹھتے ہیں ۔  

سندھ بوائے اسکاؤٹس کی امدادی ٹیم کے رکن حسن سولنکی نے بتایا کہ وہ کھارادر کےعلاقے کے برکاتی اسکاؤٹس کے 15ساتھیوں کے ساتھ جائے حادثہ پر ہفتہ کی شب سے موجود ہیں۔  

انہوں نے بتایا کہ ان کے ایک عزیز آصف تاحال مارکیٹ میں لاپتہ ہے جبکہ ان کے چار بیٹے باہر نکل آئے تھے اسی طرح اور بھی کئی افراد کے عزیز و اقارب کا سراغ نہیں مل رہا، اندیشہ ہے کہ ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں اور ملبہ ہٹنے کےبعد صحیح صورتحال سامنے آئے گی۔

اسکاؤٹ رکن نے مزید کہا کہ اس وقت بڑی مشینری ہی سے ملبہ ہٹایا جا سکتا ہے کیونکہ عمارت کا دیگر حصہ بھی مخدوش ہے اور کسی بھی وقت گرسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عمارت کی چھت پر تین ہیوی جنریٹرز تھے جو بلڈنگ کے گرنے کے سبب نیچے آگرے اور تین منزلہ عمارت کی تینوں چھتیں سینڈوچ بن گئیں۔  

جائے حادثہ پر فائر بریگیڈ، امدادی ادارے، نیوی اور پولیس موجود ہیں اب تک 27 سے زائد افراد شہید اور 17زخمی ہوچکے ہیں۔  

جائے حادثہ پر موجود سندھ بوائے اسکاؤٹس کے کمشنر برائے امداد محمد طاہر شیخ نے وہاں پہنچ کر اسکاؤٹس کی امدادی ٹیم کی معاونت کیلئے برکاتی اسکاؤٹس اور پاک نائیس اسکاؤٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ہر آٹھ گھنٹے کے بعد ٹیم کے ممبران کا متبادلہ دستہ بھیجنے کا اہتمام کیا۔  

انہوں نے جاں بحق ہونے والے فائر مین فرقان کی شہادت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ جیسے ہی دو فائر مین آگ بجھاتے ہوئے عمارت میں داخل ہوئے تو تین منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-19 20:06 GMT+5 , Processed in 0.064502 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list