|
|
فائل فوٹو
سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آڈیو لیک کیس میں سابق وزیراعلیٰ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی ہے۔
عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللّٰہ بلوچ نے کیس پر سماعت کی، اس موقع پر نامزد شریک ملزم عدالت میں موجود تھے۔
عدالت نے علی امین گنڈاپور کی عدم دستیابی کے باعث فرد جرم کی کارروائی موخر کی، مزید سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی گئی۔
یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔ |
|