|
|
فائل فوٹو
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راونڈر شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
43 سالہ شعیب ملک نے 10 سالہ کیرئیر کے بعد پی ایس ایل کو الوداع کہہ دیا اور کہا کہ 10 سال میں آن اینڈ آف دی فیلڈ ہر لمحے سے بہت لطف اندوز ہوا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کرکٹ میرے لیے بڑا اعزاز ہے، کرکٹ کی بہتری کے لیے مستقبل میں خدمات ہمیشہ حاضر رہیں گی۔
آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ میں اس سفر کو یہاں ختم کر دوں، کرکٹ کی بہتری کےلیے میرا جذبہ اور حوصلہ ایسا ہی رہے گا، پی ایس ایل کا شکریہ۔ |
|