|
|
فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ حکومت نے اپوزیشن لیڈرز کا نوٹیفکیشن کرکے کوئی احسان نہیں کیا۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ جھوٹ اور ظلم پر قائم عمارت زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتی، ہم یلغار کا ارادہ نہیں رکھتے، ہم کوئی انتشاری ٹولہ نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپوزیشن لیڈرز کا نوٹیفکیشن کرکے کوئی احسان نہیں کیا، نوٹیفکیشن جاری کرنا اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کا آئینی فریضہ تھا۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ملک میں عدلیہ اور الیکشنز کو بے معنی کردیا گیا ہے، ہم اپنی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں چاہے 8 فروری ہو یا کوئی بھی موقع ہو۔
اُن کا کہنا تھا کہ سانحہ کراچی افسوسناک ہے، ہم مرحومین کےلیے دعاگو ہیں، یہ آتشزدگی کا واقعہ کرپشن کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔ |
|