|
|
ٹیکنالوجی کمپنی اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ 2026 میں کمپنی مصنوعی ذہانت کو حقیقی طور پر کارآمد بنانے پر کرے گی۔
اوپن اے آئی کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب کمپنی اپنے پہلے طبعی پروڈکٹ تیار کر رہی ہے۔ اس پروڈکٹ سے متعلق قیاس ہے کہ اسکرین کے بغیر یہ ڈیوائس (جس میں چیٹ جی پی ٹی جیسی ٹیکنالوجی ہوگی) کے ساتھ لوگ گفتگو کر سکیں گے۔
اس ہفتے اوپن اے آئی کے چیف گلوبل افیئر افسر کرس لیہین کا کہنا تھا کہ کمپنی اس سال اپنی پہلی پروڈکٹ متعارف کرانے کے لیے بھی تیار ہے۔
البتہ انہوں نے اس متعلق کوئی اشارہ نہیں دیا کہ یہ شے کیا ہو سکتی ہے بلکہ صرف اتنا کہا کہ یہ پروڈکٹ 2026 میں متعارف کرائی جائے گی۔ |
|