Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 857|Reply: 0

قدرتی غذا وزن کم کرنے میں معاون، آخر کس طرح؟

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
195902
Post time 2026-1-21 16:36:59 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ جو افراد غیر پراسیس شدہ (unprocessed) اور قدرتی غذاؤں پر مشتمل غذا کا استعمال کرتے ہیں، وہ قدرتی طور پر کم کیلوریز کھاتے ہیں، جس سے کھانے کی زیادہ مقدار کے باوجود ان کے وزن میں کمی آتی ہے۔

محققین نے 2019 میں ہونے والے ایک کلینیکل ٹرائل کے اعداد و شمار کا دوبارہ جائزہ لیا، جس میں الٹرا پروسیسڈ غذاؤں اور قدرتی غذاؤں کا موازنہ کیا گیا تھا۔

امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق قدرتی غذائیں استعمال کرنے والے شرکاء نے وزن کے لحاظ سے الٹرا پروسیسڈ غذا کھانے والوں کے مقابلے میں 57 فیصد زیادہ خوراک کھائی، تاہم اس کے باوجود وہ روزانہ اوسطاً 330 کیلوریز کم استعمال کر رہے تھے۔   
صبح کے 5 کھانے وزن کم کرنے میں مددگار

خالی پیٹ کچھ مخصوص غذائیں کھانے سے میٹابولزم بہتر ہوتا ہے   

اس کے برعکس الٹرا پروسیسڈ غذائیں استعمال کرنے والے افراد نے روزانہ 508 اضافی کیلوریز لیتے، جس کے نتیجے میں صرف ایک ہفتے کے دوران ان کے وزن میں تقریباً 2 پاؤنڈ اضافہ دیکھا گیا۔

تحقیق کے نتائج سے ظاہر ہوا کہ اگرچہ قدرتی غذاؤں پر مشتمل غذا استعمال کرنے والے افراد نے مقدار میں زیادہ کھانا کھایا، لیکن ان کی مجموعی کیلوریز الٹرا پروسیسڈ غذائیں استعمال کرنے والوں کے مقابلے میں کم رہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ زیادہ کھانا کھانا لازمی طور پر مسئلہ نہیں ہے، بلکہ الٹرا پروسیسڈ غذائیں لوگوں کو کم مقدار میں بھی زیادہ کیلوریز والی خوراک کی طرف مائل کرتی ہیں، جو موٹاپے کا سبب بن سکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ دیکھ کر حوصلہ افزا ہے کہ جب لوگوں کو غیر پراسیس شدہ غذائیں فراہم کی جاتی ہیں تو وہ فطری طور پر ایسی خوراک کا انتخاب کرتے ہیں جو ذائقے، غذائیت اور پیٹ بھرنے کے احساس میں توازن رکھتی ہے، جبکہ مجموعی توانائی کی مقدار کم رہتی ہے۔

محققین کے مطابق قدرتی غذاؤں پر مشتمل غذا بغیر اضافی کیلوریز کے ضروری وٹامنز اور معدنیات فراہم کرتی ہے جبکہ الٹرا پروسیسڈ غذائیں اگرچہ مائیکرو نیوٹرینٹس دیتی ہیں، مگر اس کے ساتھ توانائی کی مقدار میں اضافہ بھی کرتی ہیں، جس سے کیلوریز کے حد سے زیادہ استعمال کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔





نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی تشخیص اور اس کے علاج کےلیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-21 12:50 GMT+5 , Processed in 0.048610 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list