|
|
فوٹو: اے ایف پی
کراچی کے گل پلازہ کی ایک دکان سے 30 لاشیں ملیں ہیں، جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 61 ہوگئی ہے۔
گل پلازہ میں سرچ آپریشن جاری ہے، جس کے دوران میزنائن فلور کی ایک دکان سے 30 لاشیں ملیں۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ گل پلازا کے میزنائن سے 30 لاشیں ملی ہیں، تمام 30 لاشیں ایک کراکری کی دکان سے ملی ہیں، لوگوں نے خود کو بچانے کیلئے دکان میں بند کرلیا تھا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ان افراد کی آخری موبائل لوکشن بھی اسی جگہ کی آئی تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ اطلاع پر تیسرے فلور پر ریسکیو آپریشن وقتی طور پر روکا گیا۔ دکانداروں نے میزنائن فلور پر لوگوں کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی تھی۔
عمارت سے ملبہ ہٹانے کا کام روک دیا گیا، پہلے لاشیں نکالی جارہی ہیں، سانحہ گل پلازا سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 61 ہوگئی ہے۔
کراکری دکان کے مالک سلمان کا بیان
گل پلازا میں کراکری کی دکان کے مالک سلمان کا کہنا ہے کہ ہماری دکان میز نائن فلور پر ہے، واقعے کے وقت ہمارے کزن اور ملازمین بھی تھے۔
یہ بھی پڑھیے
- گل پلازا کے 26 میں سے 24 دروازے آگ لگنے کے وقت بند تھے، متاثرہ دکاندار
- گل پلازہ سے ملنے والی ایک اور لاش کی شناخت ہوگئی
- گل پلازہ سے ملنے والی ایک اور لاش کی شناخت ہوگئی
- گل پلازہ سے ملنے والی ایک اور لاش کی شناخت ہوگئی
سلمان کا کہنا ہے کہ دکان میں بڑی تعداد میں خواتین اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس اب تک دو دکانوں سے 21 باقیات لائی گئی ہیں، ہم ابھی کنفرم نہیں کر سکتے کہ یہ 21 لاشیں ہی ہیں یا کتنے افراد کی باقیات ہوسکتی ہیں، آج صبح سے سول اسپتال میں صرف باقیات ہی لائی گئی ہیں۔
کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ ہمارے ڈیٹا کے مطابق 86 افراد لاپتہ ہیں۔ |
|