Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 431|Reply: 0

پاکستان نےغزہ میں پائیدار امن کے لیے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
196082
Post time 2026-1-21 23:08:11 | Show all posts |Read mode


  فوٹو: اے ایف پی  

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے غزہ میں پائیدار امن کے لیے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی۔

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے تحت غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان کیا، بورڈ آف پیس کا مقصد غزہ میں مستقل جنگ بندی کیلئے عملی اقدامات کرنا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے فلسطینی عوام کیلئے انسانی امداد میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا، غزہ کی تعمیر نو کے عمل کو مؤثر بنانے کی امید ظاہر کی گئی۔

پاکستان نے فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا، پاکستان آزاد، خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مؤقف ہے کہ 1967سے قبل کی سرحدوں پر مشتمل فلسطینی ریاست، القدس الشریف دارالحکومت ہو،  پاکستان فلسطینی عوام کے دکھ درد کے خاتمے کےلیے تعمیری کردار ادا کرتا رہےگا، بورڈ آف پیس کے پلیٹ فارم سے امن کے لیے عملی پیش رفت کی امید ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-21 18:49 GMT+5 , Processed in 0.046349 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list