|
|
فائل فوٹو، علیمہ خان
انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف درج مقدمے میں مجموعی طور پر 10 گواہان پر جرح مکمل ہوچکی ہے۔
اے ٹی سی راولپنڈی میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔
اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے سماعت کی، کمرہ عدالت میں سینئر پراسیکیوٹر ظہیر شاہ اور پراسیکیوٹر محمد یوسف موجود تھے۔
وکیل صفائی نے استغاثہ کے مزید 3 گواہان پر جرح مکمل اور 2 پر جزوی جرح کی، اے ٹی سی راولپنڈی نے مقدمے میں مجموعی طور پر 10 گواہان پر جرح مکمل ہوچکی ہے۔
عدالت نے استغاثہ کے مزید گواہان کو طلب کرلیا اور سماعت 26 جنوری تک ملتوی کردی۔
عدالت نے نادرا، اسٹیٹ بینک سے علیمہ خان کے شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلیں۔
دوران سماعت علیمہ خان نے عدالت سے شناختی کارڈ اور ذاتی بینک اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے کی استدعا کی تھی۔ |
|