|
|
فائل فوٹو
شراب، منشیات یا نشہ آور اشیاء کے زیر اثر دوران ڈرائیونگ پر ڈرائیور قتل خطا کا مرتکب ہوگا، بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔ 10 سال قید اور 5 لاکھ جرمانہ ہوگا۔
ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار، ارشد وہرا اور پیپلز پارٹی کے ایم این اے مرزا اختیار بیگ نے بل قومی اسمبلی میں پیش کیا۔
بل میں پاکستان پینل کوڈ اور کوڈ آف کرمنل پروسیجر میں ترامیم تجویز کی گئی ہے، ڈپٹی اسپیکر نے تینوں ارکان کا بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا ہے۔
بل کے متن کے مطابق شراب، منشیات یا نشہ آور اشیاء کے زیر اثر دوران ڈرائیونگ ڈرائیور قتل خطا کا مرتکب ہوگا۔
بل کے متن کے مطابق ڈرائیور کا ٹیسٹ شراب یا منشیات کے استعمال کا پتا لگانے کے لیے کیا جائے گا، ایسا ٹیسٹ حادثے یا گرفتاری کے 2 گھنٹے کے اندر کیا جائے گا۔
بل کے متن کے مطابق اگر کیمیکل ٹیسٹ سے ثابت ہو جائے تو سیکشن 320 اے یا قتل خطا کے تحت ایف آئی آر درج ہوگی۔ |
|