Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 306|Reply: 0

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی بعض ٹیموں کی وطن واپسی میں تاخیر، آئی سی سی نے بیان جاری کردیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
208952
Post time 2026-3-11 13:13:44 | Show all posts |Read mode
  —فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی بعض ٹیموں کے کھلاڑیوں، کوچز اور سپورٹ اسٹاف کی وطن واپسی میں تاخیر مشرق وسطیٰ میں جاری بحران اور اس کے نتیجے میں بین الاقوامی فضائی سفر میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے باعث ہوئی ہے۔

آئی سی سی کے جاری بیان کے مطابق خطے میں فضائی حدود کی بندش، میزائل وارننگز، پروازوں کے راستوں میں تبدیلی اور کمرشل و چارٹر پروازوں کی اچانک منسوخی یا ری شیڈولنگ کے باعث سفری انتظامات غیر معمولی طور پر پیچیدہ ہو گئے ہیں۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ یہ تمام عوامل اس کے کنٹرول سے باہر ہیں جس کے باعث ٹیموں کی واپسی میں تاخیر ہوئی۔

بیان میں کہا گیا کہ آئی سی سی متاثرہ ٹیموں کی جلد اور محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کے لیے ایئر لائنز، چارٹر آپریٹرز، ایئر پورٹ حکام اور مختلف ممالک کے سرکاری اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

آئی سی سی کے مطابق موجودہ انتظامات کے تحت جنوبی افریقہ کا دستہ آج رات وطن واپسی کا سفر شروع کرے گا اور توقع ہے کہ آئندہ 36 گھنٹوں کے اندر تمام ارکان روانہ ہو جائیں گے۔ اسی طرح ویسٹ انڈیز کے نو ارکان پہلے ہی کیریبین کے لیے روانہ ہو چکے ہیں جبکہ باقی 16 ارکان آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت سے روانہ ہونے والی پروازوں میں سوار ہوں گے۔   
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث بھارت میں موجود انٹرنیشنل ٹیموں کی وطن واپسی میں تاخیر

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد سے دونوں ٹیمیں کولکتہ میں ہیں، دونوں ٹیموں کے روانگی کا پلان اتوار کو تھا دوپہر میں انہیں نئے پلان کے بارے میں بتا دیا گیا۔   

آئی سی سی نے واضح کیا کہ ان فیصلوں کا مقصد صرف کھلاڑیوں اور دیگر افراد کی حفاظت، سفری امکانات اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والے ایسے تاثرات درست نہیں جن میں کہا جا رہا ہے کہ سفری انتظامات میں کسی قسم کی ترجیح یا امتیاز برتا جا رہا ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے لیے کیے گئے سفری انتظامات کا انگلینڈ یا کسی اور ٹیم کے لیے پہلے کیے گئے انتظامات سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ ہر ٹیم کے سفر کے حالات اور راستے مختلف تھے۔

آئی سی سی نے کہا کہ اس وقت تک کسی کو روانہ نہیں کیا جائے گا جب تک مکمل طور پر محفوظ سفری انتظامات یقینی نہ بنا لیے جائیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-11 08:53 GMT+5 , Processed in 0.047878 second(s), 20 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list